لاہور کی سڑکیں نکھریں گی، پی ایچ اے کا بوگن ویلیا شجرکاری منصوبہ شروع

منگل 1 جولائی 2025 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ ای) نے لاہور کو مزید خوبصورت بنانے کے لیے اہم شاہراہوں پر بوگن ویلیا بیل لگانے کا نیا اقدام شروع کر دیا ہے۔ ڈی جی پی ایچ اے منصور احمد کی ہدایت پر یہ شجرکاری مہم جیل روڈ، گلبرگ، قرشی روڈ، فیروزپور روڈ سمیت شہر کی دیگر اہم سڑکوں پر جاری ہے۔اس شجرکاری میں 6 سے 8 فٹ لمبی بوگن ویلیا بیلیں نصب کی جا رہی ہیں، جو لائٹنگ پولز اور گرین بیلٹس کی زینت بن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان بیلوں میں گلابی، جامنی، نارنجی اور سفید رنگ کے دلکش پھول کھلیں گے جو شہر کو خوش رنگ اور دلکش ماحول فراہم کریں گے۔ڈی جی منصور احمد کے مطابق بوگن ویلیا ایک تیزی سے بڑھنے والا، کم دیکھ بھال کا پودا ہے جو ہر قسم کے موسمی حالات میں بھی بہتر انداز میں نشوونما پاتا ہے۔ اس پودے کو کم خرچ، دیرپا اور خوبصورتی بڑھانے والا پودا قرار دیا گیا ہے۔منصور احمد کا کہنا تھا کہ‘‘گرین لاہور ہمارا ویژن ہے، ہر شہری اس مشن کا حصہ بنے۔’’ان کے مطابق پی ایچ اے شہر کی فضا کو رنگ، خوشبو اور تازگی سے بھرنے کے لیے شجرکاری کے ساتھ ساتھ سڑکوں اور گرین بیلٹس کی بہتری کے لیے بھی اقدامات کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :