عوامی نمائندوں ،( ر) سرکاری ملازمین اور بوڑھوںکا پوسٹ آفس ٹھنڈ کوئی کو موضع مرغز منتقلی پر تشویش کا اظہار

منگل 1 جولائی 2025 23:10

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)یونین کونسل ٹھنڈ کوئی ضلع صوابی کے عوامی نمائندوں ، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور بوڑھوں نے پوسٹ آفس ٹھنڈ کوئی کو موضع مرغز منتقلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر پوسٹ آفس کو واپس منتقل کر دیا جائے اس سلسلے میں چیئرمین محمد اصغر جنوبی وارڈ ٹھنڈ کوئی نے تحصیل کونسل صوابی کے اجلاس میں اس اہم ایشو پر تحصیل چیئرمین عطا اللہ خان کے توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ ہمارے گاں ٹھنڈ کوئی میں ڈاکخانہ تھا جس کو آپ کے گاں مرغز کو شفٹ کیا گیا اس حوالے سے ہم نے ڈی سی صوابی اور اے جی پوسٹ آفس پشاور کو بھی ڈاکخانہ واپسی شفٹنگ ٹھنڈ کوئی کرنے کی استدعا کی تھی لیکن ہماری درخواست پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

ہمارے گاں ٹھنڈ کوئی کے بزرگ بوڑھے ،مرد اور خواتین پیشن کے حصول کیلئے مرغز جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے،کہ حکومت کو ٹھنڈ کوئی ڈاکخانے سے بہت ہی زیادہ اور کافی انکم ہوتا تھا۔ جو تقریبا وہ انکم مرغز سے بھی زیادہ تھا۔لیکن افسوس نہ جانے کیوں ہمارے گاں ٹھنڈ کوئی سے ڈاکخانہ مرغز شفٹ کیا گیا ۔میں اس ہاس کی وساطت سے ڈائریکٹر پوسٹ آفس پشاور ،ڈی سی صوابی اور چیئرمین عطا اللہ خان سے درخواست کرتا ہوں۔ کہ خدارا ٹھنڈ کوئی ڈاکخانے کو واپس منتقل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :