میں نے ہمیشہ پارلیمانی اور عوامی سیاست کی ،کبھی کسی عہدے کی خواہش نہیں کی،صوبے میں پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے مل کر آگے بڑھنا ہو گا،مرتضی جاوید عباسی

منگل 1 جولائی 2025 19:30

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ پارلیمانی اور عوامی سیاست کی ہے،2024 کے انتخابات کے بعد سینیٹ کا الیکشن لڑنے کے لیے کبھی پارٹی قیادت سے مطالبہ نہیں کیا اور نہ ہی یہ میری خواہش ہے، لہذا میرے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایسی کوئی پوسٹ نہ کی جائے جس میں پارٹی قیادت سے اس طرح کے مطالبات کئے گئے ہوں،جن بھائیوں اور چاہنے والوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے میں ان کا شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کے کرم سے آج قومی اسمبلی میں ہزارہ سے دو اور صوبائی اسمبلی میں چار خواتین ریزرو نشستوں پر منتخب ہوئی ہیں جو عوام کی بھرپور نمائندگی کر رہی ہیں،ہم سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے اور پارٹی کو صوبے میں مزید مستحکم کرنا ہے۔