ڈی پی او چکوال کا محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں کا دورہ

منگل 1 جولائی 2025 19:40

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) چکوال لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ ) احمد محی الدین نے محرم الحرام کے جلوسوں کے راستوں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کی مجالس امام بارگاہ مرکزی مرید علاقہ تھانہ صدر چکوال اور امام بارگاہ مہاجرین سادات علاقہ تھانہ سٹی چکوال کے 6اور 7 محرم کے جلوس کے راستوں کا دورہ کرتے ہوئے جلوس و مجالس کےلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات اور سیکیورٹی آرڈر کا اجراءبھی کیا ۔

انہوں نے سیکیورٹی کےلئے تعینات پولیس فورس کے پوائنٹس کا بھی دورہ کیا اور سکیورٹی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے کہا کہ ضلع بھر میں جاری جلوس و مجالس پر چکوال پولیس کی جانب سے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ۔