شاہ محمود قریشی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت 5جولائی تک ملتوی

منگل 1 جولائی 2025 20:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)نو مئی تشدد کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت پر سماعت پھر ملتوی ہو گئی۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔عدالت میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت کا کیس لگا تو پراسیکیوشن کے وکیل نے بتایا کہ 9مئی مقدمات کے ٹرائل کی مصروفیات ہیں۔ ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دینے کیلئے مہلت دی جائے۔عدالت نے مزید سماعت 5جولائی تک ملتوی کر دی۔