علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میٹرک تاپی ایچ ڈی داخلوں کا آغاز ،17 نئے پروگرامز متعارف کرائے جارہے ہیں، ریجنل ڈائریکٹر

منگل 1 جولائی 2025 20:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے میٹرک تاپی ایچ ڈی داخلوں کا یکم جولائی2025ء سے آغاز کر دیاہے جس میں 17 نئے پروگرامز پہلی بار متعارف کرائے جارہے ہیں۔ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی صائمہ ارم نے بتایا کہ یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2025ء میں میٹرک،ایف اے،بی ایس،ایسوسی ایٹ ڈگری،ایم فل،پی ایچ ڈی ودیگر پروگرام میں یکم جولائی سے داخلے شروع ہوچکے ہیں۔

داخلوں میں اوپن ڈسٹنس لرننگ اور فیس ٹو فیس دونوں اقسام کے پروگرام شامل ہونگے۔تمام پروگرامز کی تفصیلات کے لیے پراسپیکٹس اور آن لائن داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر دستیاب ہونگے۔صائمہ ارم نے بتایا کہ علاقائی کیمپس میں طلباء کیلئے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ آن لائن داخلوں میں کسی بھی مشکل کاسامنا نہ ہو۔

(جاری ہے)

تربیت یافتہ عملہ ہر وقت موجود رہے گا تاکہ طلباء کو مکمل رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا سکے۔داخلے کے خواہشمند امیدوار مزید معلومات کیلئے قریبی علاقائی دفتر سے رابطہ کر سکتے ہیں یا یونیورسٹی کی ہیلپ لائن051 111 112 468پر کال کرسکتے ہیں۔یہ ان تمام طلباء کیلئے سنہری موقع ہے جو معیاری اور با آسانی قابل تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی گھر،گھر تعلیم پہنچانے کے مشن پر گامزن ہے تاکہ ایک پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل پاسکے۔