پنجاب پولیس کے24 آفس سپرنٹنڈنٹس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

منگل 1 جولائی 2025 20:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں محکمانہ ترقیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں 24 آفس سپرنٹنڈنٹس کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، اے آئی جی ایڈمن اسد اعجاز ملہی، رجسٹرار حمیر احمد اور اے ڈی ایڈمن احمد نوید ملک موجود تھے۔اے آئی جی ایڈمن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پروموشن کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ترقی پانے والے اسسٹنٹ ڈائریکٹرز پولیس کی مختلف فیلڈ فارمیشنز اور اضلاع میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اور مزید محنت و تندہی سے فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ دفاتر کے انتظامی امور چلانے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کا کلیدی کردار ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر نئے منصب کے فرائض خلوص نیت اور بھرپور فرض شناسی سے سر انجام دیں۔پیشہ ورانہ امور پر خصوصی توجہ سے دفاتر کی ورکنگ کو مزید اپ گریڈ کیا جائے۔ترقی پانیوالوں میں قمرالحسن، کلثوم یوسف، ظفر اقبال، عبدالخالق، محمد افضل، مہوش ضمیر،فاروق رضا، زاہد سرفراز، عدنان نوشیر، نرگس بیگم، فرزانہ یاسمین، ثمینہ یونس،شازیہ سلیم، عصمہ موسی، شگفتہ ناز، ندیم احمد، نوید اصغر، نوید انجم، ابرار حسین، ریاض حسین، محمد انور، محمد عاشق، محمد اشرف اور محمد رفیق شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :