ظ*کوئٹہ، پرنس روڈ پر سرکاری اراضی پر قائم کئے گئے کوکھوں دکانوں کو گرادیا گیا

منگل 1 جولائی 2025 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء) ضلعی انتظامیہ نے روڈ کی توسیع کے منصوبے پر عملدرآمد کرتے ہوئے پرنس روڈ پر سرکاری اراضی پر قائم کئے گئے کوکھوں دکانوں کو گرادیا اس موقع پر متاثرہ دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ اور مشینری کو دکانوں کو مسمار کرنے سے روکنے کے لئے احتجاج کرتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز قبل کمشنر کوئٹہ کی جانب سے سڑکوں کی توسیع کے منصوبے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے پرنس روڈ پر قائم کئے گئے سرکاری اراضی پر کوکھوں دکانداروں کو نوٹس جاری کیا تھا کہ کوکھے خالی کئے جائیں جس کے بعد نوٹس کے ذریعے دی جانے والی مدت ختم ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے ہیوی مشینری کے ذریعے پرنس روڈ پر سائنس کالج کی دیوار کے ساتھ قائم کئے گئے کوکھوں اور دکانوں کو مسمار کردیا جس کے خلاف دکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی لیکن انتظامیہ نے سرکاری اراضی پر قائم کئے گئے کوکھے اور دکانیں گرا دیں مظاہرین نے انتظامیہ اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اس آپریشن کی وجہ سے شہر کی مختلف سڑکوں پر شدید ٹریفک جام رہنے کے باعث مختلف سڑکوں پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کئی گھنٹوں تک شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا جس سے شہریوں کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :