چ*این اے 138 پاکپتن سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کی الیکشن پیٹیشن

کامیاب امیدوار احمد رضا مانیکا کے الیکشن پیٹیشن پر اعتراضات مسترد ، فریقین مزید کارروائی کیلئے طلب

منگل 1 جولائی 2025 21:00

qلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2025ء) لاہور ہائیکورٹ/ الیکشن ٹریبونل الیکشن ٹربیونل نے این اے 138 پاکپتن سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار کی الیکشن پیٹیشن منظور کرلی ٹریبونل نے کامیاب امیدوار احمد رضا مانیکا کے الیکشن پیٹیشن پر اعتراضات مسترد کردیے ٹریبونل نے آئندہ سماعت پر فریقین کو مزید کارروائی کیلیے طلب کرلیا جسٹس انوار حسین نے 9 صفحات مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

فیصلہ میں کہا گیا کہ این اے 138 پاکپتن سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار راو? عمر ہاشم نے احمد رضا مانیکا کی کامیابی کو چیلنج کیا احمد رضا مانیکا نے الیکشن پیٹیشن پر دو اعتراضات عائد کیے ن لیگی امیدوار نے اعتراض عائد کیا کہ پیٹیشن دائر کرتے وقت درخواست گذار خود موجود نہیں تھا ایک اعتراض یہ بھی تھا کہ پیٹیشن کے ساتھ گواہوں کی فہرست اور بیان حلفی نہیں ہے الیکشن ایکٹ کے پیٹیشن دائر کرتے وقت درخواست گزار کا خود موجود ہونا ضروری نہیں درخواست گزار اتھارٹی لیٹر کے زریعے بھی پیٹیشن دائر کرسکتا ہے موجودہ کیس میں درخواست گزار نے سمیت کھوسہ ایڈووکیٹ کو اتھارٹی لیٹر دیا پیٹیشن کے ساتھ گواہوں کی لسٹ بیان حلفی کے ساتھ موجود تھی ٹربیونل الیکشن پیٹیشن پر تمام اعتراضات کو مسترد کرتا ہے پیٹیشن پر اعتراضات بے بنیاد اور قانون کے منافی ہیں۔