سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکس وصولی کا ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

جون دوہزار پچیس کے دوران ٹیکس وصولی میں چوالیس فیصد اضافہ ہوا، ایس آر بی

منگل 1 جولائی 2025 21:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جولائی2025ء)سندھ ریونیو بورڈ نے چالیس ارب روپے سے زاید ٹیکس وصولی کا سنگ میل عبور کر لیا، ایس آر بی کے مطابق جون دوہزار پچیس کے دوران ٹیکس وصولی میں چوالیس فیصد اضافہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ(ایس آر بی)نے ٹیکس وصولی میں ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے جون 2025 کے دوران 40 ارب 50 کروڑ روپے ٹیکس جمع کر لیا۔

ایس آر بی کے مطابق، جون 2025 میں ٹیکس وصولی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 44 فیصد نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس آر بی کے مطابق جون 2024 میں 28 ارب 10 کروڑ روپے کی ٹیکس وصولی ہوئی تھی، جبکہ رواں سال اسی ماہ کے دوران یہ اعداد و شمار 40.5 ارب روپے تک پہنچ گئے۔رپورٹ کے مطابق، مالی سال 2024-25 کے دوران مجموعی طور پر 306 ارب 60 کروڑ روپے ٹیکس وصول کیا گیا، جو کہ مالی سال 2023-24 کی ٹیکس وصولی 236 ارب 80 کروڑ روپے کے مقابلے میں 29.5 فیصد زیادہ ہے۔سندھ ریونیو بورڈ کے مطابق اس شاندار کارکردگی کا سہرا موثر حکمت عملی، ڈیجیٹل نظام، اور ٹیکس دہندگان کے اعتماد کو جاتا ہے، جس نے صوبائی ریونیو کے شعبے میں نئی مثال قائم کی ہے۔

متعلقہ عنوان :