
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی زیر صدارت اجلاس، پنجاب کے تمام اضلاع کی ماہ جون کی آپریشنل کارکردگی کا جائزہ
منگل 1 جولائی 2025 21:20
(جاری ہے)
۔ پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی افسران نے اہم ریسکیو آپریشن، حادثات و ایمرجنسیز،کیس اسٹڈیز،درپیش چیلنجز، قابل ذکر اقدامات سمیت اپنی آپریشنل کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری ایمرجنسی سروسز کو بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) نے گزشتہ ماہ جون کے دوران 219,437 ایمرجنسیز پر بروقت ایمرجنسی سروسز فراہم کیں،جن میں 146,200 میڈیکل ایمرجنسیز، 41,384 روڈ ٹریفک حادثات، 5,694 پھسلنے/گرنے کے واقعات، 5,039 ڈلیوری کیسز، 4,807 جرائم کی ایمرجنسی کال، 3,223 آتشزدگی کے واقعات، 2,471 کام کی جگہوں پر چوٹ لگنے کے واقعات، 1,609 جانوروں کو ریسکیو کرنے کے واقعات، 1,574 کرنٹ لگنے کے واقعات، 394 جھلسنے کے واقعات، 159 ڈوبنے کے واقعات، 92 عمارتیں کے گرنے کے واقعات اور 6,791 متفرق ریسکیو ایمرجنسیزشامل ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ماہ جون میں بارش اور آندھی سے متعلقہ143 ایمرجنسیز پر ریسکیو نے ریسپانس کیا جن میں 144 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا جبکہ 22 افراد جاں بحق ہوئے۔ ایمرجنسی اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گزشتہ ماہ کے دوران 41,384روڈ ٹریفک حادثات میں 370 افراد جاں بحق ہوئے۔ ان ٹریفک حادثات میں سے زیادہ تر 7,318ٹریفک حادثات لاہور میں ہوئے جن میں 24 افراد جاں بحق ہوئے اسی طرح فیصل آباد میں 2,754، ملتان میں 2,553، گوجرانوالہ میں 2,211، شیخوپورہ میں 1,487اور راولپنڈی میں 1,321جبکہ 23,740حادثات پنجاب کے باقی اضلاع میں رونما ہوئے۔اسی طرح آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات بڑے اضلاع میں ہوئے جن میں لاہور میں 667کے ساتھ سرفہرست رہا جبکہ راولپندی میں 220، فیصل آباد میں 205، ملتان میں 146،گوجرانوالہ میں 136اورسیالکو ٹ میں 118واقعات پیش آئے۔ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے جولائی 2025 کے دوران 1,574 کرنٹ لگنے کے واقعات،92 عمارات گرنے کے واقعات اور159 ڈوبنے کی ایمرجنسیز پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے عوام الناس کو ہدایات کی کہ بجلی کے کھمبوں، سوئچوں، گیلے بجلی کے آلات سے دور رہیں، سیلابی و بارشی علاقہ جات میں جانے سے گریز کریں،بارشی موسم میں اپنے اور اپنے اہل خانہ کوکسی بھی ایمرجنسی سے محفوظ رکھنے کے لیے گھروں کی چھتوں، دیواروں اور نالوں کے اردگرد کا مسلسل جائزہ لیتے رہیں۔مزید قومی خبریں
-
شوبز انڈسٹری میں کئی مردوں نے حد سے تجاوز کرنے کی کوشش کی؛ عائشہ عمر کا انکشاف
-
کراچی، آٹزم سینٹر میں خصوصی بچے پر تشدد، خاتون اسسٹنٹ برطرف، مقدمہ درج
-
گلے شکوے کا حل ریاست کیخلاف بندوق اٹھانا نہیں ہے،سرفراز بگٹی
-
ہم نے شمع جونیجو کا نام اس وفد میں نہیں بھیجا تھا، اسحاق ڈار کی وضاحت
-
کراچی؛ شہری کی بہادری، ڈکیٹ کا پستول چھین کر فائرنگ، ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
سیلاب سے نقصانات کا درست تخمینہ لگانے کیلیے عالمی اداروں سے مدد طلب
-
نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
-
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 21 ملین ڈالر کے اضافہ کے بعد 19.796 ارب ڈالر ہوگئے
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ پہلی سہ ماہی میں 9.36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
مخصوص نشستیں کیس، عدالت کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.