ڈپٹی کمشنرسے آل پارٹیز دْکی کے نمائندوں کی ملاقات ، علاقے میں امن و امان کو بہتربنانے کا عزم

منگل 1 جولائی 2025 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان سے آل پارٹیز دْکی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر کمانڈر 87 ونگ محمد حنیف اور ایس پی دْکی عاصم شفیع بھی موجود تھے۔ ملاقات میں علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری، ڈکیتی اور منشیات کے پھیلتے رجحان پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ وفد نے ان مسائل کے تدارک کے لیے مؤثر اور فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنرنے وفد کے تحفظات اور تجاویز کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے برائیوں کے خاتمے کے لیے صرف ایک فرد کچھ نہیں کر سکتا، بلکہ یہ ایک اجتماعی ذمہ داری ہے، جس میں تمام مکاتبِ فکر اور شہریوں کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہر قسم کی برائی کی نشاندہی کریں تاکہ فوری اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی تعاون سے منشیات، فحاشی، چوری اور ڈکیتی جیسے جرائم کے خلاف سخت اقدامات کرے گی اور علاقے میں امن و امان کی فضا کو بہتر بنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :