میپکو، عاشورہ محرم الحرام میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل

منگل 1 جولائی 2025 22:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جولائی2025ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکومظفرگڑھ سرکل ساجدحسین گوندل نے کہاہے کہ عاشورہ محرم میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کویقینی بنانے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو میپکو سے متعلقہ شکایات کو فوری طور پرحل کریں گی۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے میپکوڈویژن کوٹ ادو میں مختلف امام بارگاہوں اورماتمی جلوسوں کے روٹس کے دورے موقع پر کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے میپکو سے متعلقہ مسائل کا جائزہ لیااور میپکوافسران کو ہدایات دیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی پوری مستعدی کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے بتایا کہ عاشورہ محرم الحرام میں سب ڈویژنل،ڈویژنل اورسرکل شکایات سنٹرز اور کسٹمر سروسزسنٹرزمیں سٹاف تینوں شفٹوں میں چوبیس گھنٹے الرٹ اور مستعدرہے گا تاکہ محرم الحرام میں میپکو سے متعلقہ شکایات کا ازالہ جلدازجلدممکن بنایاجاسکے۔انہوں نے امام بارگاہوں اورمجالس کی انتظامیہ اورلائسنسداران سے بھی اپیل کی کہ مسائل اور شکایات کے جلد ازالے کیلئے میپکو کی طرف سے بنائی گئی ان خصوصی ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :