وائس چانسلرگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی ڈاکٹر غلام فرید کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

بدھ 2 جولائی 2025 14:16

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وائس چانسلرگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ (جی سی ڈبلیو یو ایس )پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے ڈاکٹر غلام فرید کو سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا اور پنجاب کے اعلیٰ تعلیم کے شعبے کو مسلسل ترقی کی طرف گامزن کرنے کے لیے ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :