یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنے آپریشنز بند کرنے شروع کر دئیے

سٹورز میں موجود اشیائے خوردونوش کو وئیر ہائوس میں منتقل کرنے کا سلسلہ بھی شروع

بدھ 2 جولائی 2025 14:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنے آپریشنز بند کرنے شروع کر دئیے اور سٹورز میں موجود اشیائے خوردونوش کو وئیر ہائوس میں منتقل کرنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کو 10 جولائی سے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ادارے کی بندش پر رضاکارانہ علیحدگی پیکج دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز سے یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ،اسٹورز میں موجود سامان کو وئیر ہاوسز میں منتقل کیا جارہا ہے جہاں سے اسے واپس کیا جائے گا،اسٹورز اور دیگر دفاتر میں موجود آئی ٹی آلات سمیت دیگر سامان کو بھی واپس کیا جائے گا جبکہ ریکس اور دیگر اثاثوں کی شفاف نیلامی کی جائے گی۔کرائے پر دئیے گئے اسٹورز کو یکم اگست سے خالی کرنے کے نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔