چونیاں میں اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار۔ پولیس ترجمان قصور

بدھ 2 جولائی 2025 14:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) قصور کے نواح چونیاں میں اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا ۔ پولیس ترجمان قصورنے بتایا کہ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 02 روز قبل چونیاں رکھ جھوک مٹی کے ٹیلوں سے ملنے والی نعش کا معمہ حل۔ ملزم ریاض 48 گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔

02 روز قبل چونیاں رکھ جھوک سے محنت کش کی پھندا لگی نعش برآمد ہوئی جسکی شناخت محمد اعظم کے نام سے ہوئی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے نوٹس لیتے ہوئے فوری ملزمان ٹریس کر کے گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں ایس ایچ او افتخار جوئیہ پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ اور PFSA ٹیم کو طلب کیا، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کو بروئے کار لایا گیا۔

مسلسل 48 گھنٹوں کی محنت کے بعد ملزم ریاض انصاری سکنہ ہرچوکی چونیاں کو گرفتار کر لیا گیا۔قصور۔ ملزم ریاض نے مقتول اعظم کو خاتون کیساتھ ناجائز مراسم کے رنج میں قتل کیا جبکہ ملزم بھی اسی خاتون سے ریلیشن شپ میں تھا۔ تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے ملزم اعظم کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کر دی ۔ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے قلیل وقت میں اندھے قتل کو ٹریس کرنے پر تھانہ سٹی چونیاں پولیس کو شاباش دی۔\378