حجرہ شا ہ مقیم، شوہر نے بیوی کو کلہاڑی سے مار ڈالا

واقعہ گھریلو جھگڑے کا ساخشانہ،پولیس نے ملزم شوہر گرفتا ر کر لیا،آلہ قتل برآمد

بدھ 2 جولائی 2025 14:44

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء) حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں شیر نگر میں گھریلو ناچاکی کے نتیجے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 45 سالہ خاتون کوثر بی بی کو اُس کے شوہر مشتاق نے کلہاڑی کے وار سے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راشد ہدایت نے فوری نوٹس لیا جس پر پولیس نے ملزم مشتاق کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی پی او راشد ہدایت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی کو ناحق قتل کرنے والا کسی بھی رعایت کا مستحق نہیں، ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :