ایف آئی اے لاہور کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے 16لاکھ 65ہزار روپے ہتھیائے

بدھ 2 جولائی 2025 16:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی لاہور زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت عاصم طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم عاصم طاہر شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم نے مختلف متاثرہ افراد سے مجموعی طور پر 16لاکھ 65ہزار روپے وصول کیے، تاہم وعدہ خلافی کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہا اور بعد ازاں روپوش ہو گیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو لاہور میں کامیاب چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :