Live Updates

دریائوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے متعد د بیماریاں پھیل سکتی ہیں ،بلدیہ اعلیٰ سکھر

جمعرات 28 اگست 2025 18:11

دریائوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے سے متعد د بیماریاں پھیل سکتی ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)بلدیہ اعلیٰ سکھر کے شعبہ نشر و اشاعت کے جاری کردہ بیان میں میونسپل کارپوریشن سکھر کی جانب سے شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دریائوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ اور سیلابی کیفیت کے باعث پینے کے پانی میں آلودگی اور جراثیم کی مقدار بڑھنے کے خدشات ہیں، جس کے نتیجے میں اسہال، ہیضہ، پیچش اور دیگر متعدی بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

عوام الناس سے پرزور اپیل کی جاتی ہے کہ اپنی اور اپنے اہلِ خانہ کی صحت کے تحفظ کے لئے پینے اور کھانے کے استعمال کا پانی ہمیشہ اچھی طرح ابال کر استعمال کریں، پانی کو صاف برتنوں میں ڈھانپ کر محفوظ رکھیں اور کھانے پینے کی اشیاء کو بھی کھلی فضا میں رکھنے سے گریز کریں۔ کسی بھی قسم کی بیماری کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر قریبی اسپتال یا ہیلتھ سینٹر سے رجوع کریں تاکہ بروقت علاج ممکن ہو سکے۔ میونسپل کارپوریشن پینے کے پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، تاہم اس ضمن میں شہریوں کا بھرپور تعاون ناگزیر ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :