بھکر ،کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی تقسیم کے لیے پروقار تقریب کاان\عقاد

بدھ 2 جولائی 2025 16:26

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ضلع بھکر میں ساڑھے 12 ایکڑ یا اس سے زائد رقبے پر گندم کاشت کرنے والے مستحق کاشتکاروں میں ٹریکٹرز کی تقسیم کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کی جبکہ مہمانانِ خصوصی ایم پی ایز غنضفر عباس چھینہ،عامر عنایت خان شہانی اور ضلعی صدر مسلم لیگ ن عبدالمجید خانخنان خیل تھے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالقدیر خان، ڈائریکٹر زراعت توسیع سرگودھا چوہدری شاہد حسین اور دیگر محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔پنجاب حکومت کی اسکیم کے تحت صوبہ بھر کے 1000 ٹریکٹرز میں سے ضلع بھکر کو 51 ٹریکٹرز کا کوٹہ ملا۔اس ضمن میں کمپلائنس موضع جات سے آن لائن 1412اور نان کمپلائنس موضع جات سے 155 درخواستیں محکمہ زراعت کو موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

کل1567 درخواستوں میں سے فیلڈ ویری فکیشن کے بعد 1102 اہل قرار پائیں جن میں سے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب کاشتکاروں کا انتخاب کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ حکومت پنجاب کا یہ اقدام زرعی ترقی، کسانوں کی خود کفالت اور معاشی بہتری کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ مہمانانِ خصوصی نے بھی وزیراعلیٰ کی کسان دوست پالیسیوں کو سراہا اور کامیاب کسانوں کو مبارکباد پیش کی۔آخر میں کامیاب کاشتکاروں میں مفت ٹریکٹرز تقسیم کیے گئے۔ حکومت پنجاب،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت نے تمام خوش نصیب کسانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ اقدام زرعی شعبے کی ترقی اور ملکی خوشحالی کا باعث بنے گا۔\378