متحدہ عرب امارات نے سونے اور چاندی کے یادگاری سکے جاری کردئیے

بدھ 2 جولائی 2025 18:31

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)متحدہ عرب امارات کے سینٹرل بنک نیزاید و راشد مہم کے اعزاز میں سونے اور چاندی کے یادگاری سکے جاری کیے ہیں۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ سکے امارات کے بانی رہنماں شیخ زاید بن سلطان آل نہیان اور شیخ راشد بن سعید المکتوم کی قومی خدمات کے اعتراف میں جاری کیے گئے ۔یہ اقدام قومی شناخت کو مضبوط بنانے اور یونین کے قیام میں قائدین کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ سونے کے یادگاری سکے کا وزن 40 گرام اور اس کا قطر 40 ملی میٹرہے۔ اس کے فرنٹ پر زاید و راشد کی تصویر کندہ ہے جبکہ دوسری جانب امارات کے قومی نشان کے ساتھ سینٹرل بینک آف دی یونائیٹڈ عرب امارات عربی اور انگریزی میں تحریر ہے۔

متعلقہ عنوان :