وائس چانسلر قراقر انٹرنیشنل یونیورسٹی کے زیر صدارت جامعہ سے الحاق شدہ کالجز کے حوالے سے اہم اجلاس

بدھ 2 جولائی 2025 18:40

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے الحاق شدہ کالجز کے بارے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کی۔ اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ کے آئی یو کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں الحاق شدہ کالجز کے تعلیمی معیار، انتظامی نگرانی اور کوالٹی ایشورنس میکانزم کو مضبوط کرنے سمیت نصاب کی اپ ڈیٹس، فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز اور یونیورسٹی کی تعلیمی پالیسیوں کی تعمیل کو یقینی بنانا تھا۔

اجلاس میں وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے کے آئی یو اور اس کے الحاق شدہ کالجز کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جائے اور اعلیٰ تعلیم کے ذریعے علاقائی ترقی کو فروغ دیا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں موجود دیگر حکام نے کالجز کی بنیادی ڈھانچے، طلبہ کی معاونت کی خدمات اور امتحانات کے عمل کو بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔

وائس چانسلر نے ان اداروں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور کے آئی یو کے تعلیمی وژن کے ساتھ ان کی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔واضح رہے کہ کے آئی یو کی کوششیں گلگت-بلتستان بھر میں اعلیٰ تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔ جس میں الحاق شدہ کالجز ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :