پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26اپوزیشن اراکین کیخلاف ریفرنس تیار کر لیا

پاکستان تحریک انصاف نے بھی ریفرنس کا قانونی مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا

بدھ 2 جولائی 2025 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے کی گئی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے 26اپوزیشن اراکین کے خلاف باضابطہ ریفرنس تیار کر لیا ہے جبکہ تحریک انصاف نے بھی ریفرنس کا قانونی مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیکرٹری جنرل پنجاب اسمبلی عامر حبیب نے ریفرنس دائر کر دیا ہے ، ریفرنس کے لیے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ضروری دستاویزات جمع کیں۔

ذرائع کے مطابق سابق جسٹس عمرعطا بندیال کی جانب سے حمزہ شہباز کے خلاف دئیے گئے فیصلے کا حوالہ بھی ریفرنس میں موجود ہے۔پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ ہم حکومت کا ہر فورم پر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، قانونی مقابلہ کرنے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کر لی ہے ۔