محرم الحرام کے دوران واٹر کارپوریشن کی شاندار خدمات کے اعتراف میں جعفریہ الائنس کی جانب سے انجینئر اسداللہ خان کو شیلڈ پیش

بدھ 2 جولائی 2025 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جولائی2025ء)جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما سید شبر رضا زیدی نے چیف آپریٹنگ آفیسر کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان کو واٹر کارپوریشن کی جانب سے شہر بھر میں محرم الحرام کے دوران فراہمی و نکاسی آب کے مثر اور مربوط انتظامات پر خصوصی شیلڈ پیش کی ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق یہ اعزازی شیلڈ محرم الحرام کے مقدس ایام کے دوران شہر بھر بلخصوص مساجد امام بارگاہوں مجالس جلوسوں اور سبیلوں کے راستوں پر پانی کی بلا تعطل فراہمی اور سیوریج کے نظام کی بہتری کے لیے کیے گئے مثالی اقدامات کے اعتراف میں پیش کی گئی اس موقع پر جعفریہ الائنس کے مرکزی رہنما سید شبر رضا زیدی نے واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ اور تمام عملے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کراچی جیسے بڑے اور گنجان آباد شہر میں محرم الحرام کے دوران لاکھوں عزاداروں کو پانی اور نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی ایک نہایت اہم اور نازک ذمہ داری ہے جسے واٹر کارپوریشن نے ہمیشہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت فرض شناسی اور جذبہ خدمت کے ساتھ نبھایا ہے انہوں نے مزید کہا کہ واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ نے محرم الحرام کے دوران جو خدمات سرانجام دی ہیں وہ واقعی قابلِ تحسین ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ واٹر کارپوریشن کا یہ جذبہ تعاون اور عوامی خدمت کا سلسلہ آئندہ بھی اسی خلوص اور ذمہ داری کے ساتھ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :