Live Updates

ضلع انتظامیہ حیدرآباد کی جانب سے سندھ پیپلز ہائوسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز کے تحت سیلاب متاثرہ خواتین میں گھروں کے مالکانہ حقوق کے دستاویزات تقسیم

بدھ 2 جولائی 2025 19:20

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ضلع انتظامیہ حیدرآباد کی جانب سے گزشتہ روز سندھ پیپلز ہائوسنگ فار فلڈ ایفیکٹیز کے تحت حیدرآباد تعلقہ سٹی کے سیلاب متاثرہ 2 خواتین کو گھروں کے مالکانہ حقوق کے دستاویزات، اسناد کی تقسیم کئے گئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر سٹی حیدرآباد کے آفس میں دستاویزات تقسیم ہوئے۔ اس موقع پرایڈیشنل کمشنر ون گدا حسین سومرو، اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر صالح راہپوٹو، مختیار سٹی عبدالعزیز جونیجو نے شرکت کی ،جنہوں نے سیلاب سے متاثرہ 2 خاندانوں کی خواتین میں گھروں کے مالکانہ حقوق کی دستاویزات ، اسناد کی تقسیم کئے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :