پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں ، تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 2 جولائی 2025 19:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) لاڑکانہ پولیس نے مختلف علاقوں میں تین پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈوکری کی حدود چنا پل والے علاقے میں پولیس نے دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پسٹل سمیت گرفتار کرلیا ،زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت علی ڈنو ولد عبد الستار ڈیرو کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ ڈاکو لاڑکانہ اور گردونواح میں حالیہ ہونے والی وارداتوں میں ملوث ہے،موقع سے فرار دونوں ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔ایک اور پولیس مقابلہ میں ایک اور ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔تھانہ رتوڈیرو کی حدود گھوٹیا لاڑو والے علاقے میں پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا۔

(جاری ہے)

مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پسٹل سمیت گرفتار کرلیا گیا،زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت رسول بخش ولد محمد سلیمان ڈیرو کے نام سے ہوئی ہے تاہم تیسرے پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

تھانہ ایئرپورٹ کی حدود بگی پل والے علاقے میں گشت پر مامور پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا۔مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں پسٹل سمیت گرفتار کرلیا گیا،زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت بھورو ولد میر،میربحر رہائشی مٹھو کھوڑو کے نام سے ہوئی ہے،ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی ڈاکو ضلع قمبر شہدادکوٹ اور لاڑکانہ پولیس کو سنگین جرائم مقدمات میں مطلوب ہے۔ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چوہدری نے ڈاکوؤں کو ناپاک مقاصد میں ناکام بنانے پر متعلقہ پولیس ٹیم کے لیے انعامات و اعزازات کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔mka