ضلع بھر کے اعلی پولیس اہلکاروں کی محرم الحرام کے حوالہ سے علماء کرام اور ذاکرین سے ملاقاتیں

بدھ 2 جولائی 2025 20:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) ایس ایس پی لاڑکانہ احمد چودھری کی ہدایات پر ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی جانب سے محرم الحرام کے حوالہ سے علماء کرام، ذاکرین، پرمٹ ہولڈرز، امام بارگاہوں اور درگاہوں کے منتظمین سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالہ سے اے ایس پی رتوڈیرو و نوڈیرو فلائیٹ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ ) محمد علی اور ڈی ایس پی صدر و سول لائنز سعد جبار نے امن کمیٹی کے ممبران سمیت مختلف مکتبہ فکر کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں میں سکیورٹی معاملات کو زیر غور لایا گیا۔ اس موقع پر شرکاء نے لاڑکانہ پولیس کی جانب سے جاری کردہ سکیورٹی پلان پر بھرپور عملدرآمد کرتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور پولیس افسران سے تعاون پر اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ عنوان :