اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جسٹس سرفراز ڈوگر کو مستقل چیف جسٹس بننے پر مبارکباد

بدھ 2 جولائی 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو مستقل چیف جسٹس بننے پر مبارکباد دی اورگلدستہ پیش کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز بار کے صدر واجد علی گیلانی اور سیکرٹری منظور احمد ججہ نے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو ان کے آفس میں گلدستہ پیش کیااور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس بنانے کی منظوری دی تھی۔