ٖپنجاب فوڈ اتھارٹی ابتک 4لاکھ 50ہزار فوڈ ہینڈلرز کو فوڈ سیفٹی ٹریننگ دے چکی ہی: عاصم جاوید

تپتی دھوپ ہو یا شدید سردی،عید ہو،تہوار یا کوئی خاص دن،چھٹی ہو یا کام کا دن،پنجاب فوڈاتھارٹی اتھارٹی مسلسل فیلڈ میں سرگرم ہے، الرٹ ہے وزیر اعلی پنجاب کے ویژن صحت مند پنجاب کی عملی تکمیل کے لیے محدود استعداد کار اور وسائل کیساتھ رواں مالی سال 158 فیصد چیکنگ میں اضافہ

بدھ 2 جولائی 2025 21:25

ي لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2025ء) تپتی دھوپ ہو یا شدید سردی،عید ہو،تہوار یا کوئی خاص دن،چھٹی ہو یا کام کا دن، پنجاب فوڈاتھارٹی اتھارٹی مسلسل فیلڈ میں سرگرم ہے، الرٹ ہے، وزیر اعلی پنجاب کے ویڑن صحت مند پنجاب کی عملی تکمیل کے لیے محدود استعداد کار اور وسائل کیساتھ رواں مالی سال 158 فیصد چیکنگ میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ سالوں کی نسبت 164 فیصد جرمانے اور 24 فیصد مقدمات میں اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سال 24/25 میں 12لاکھ 35ہزار 741 فوڈ پوائنٹس چیک کیے گئے، 1لاکھ 19ہزار 285 کو 1ارب 52کروڑ 24لاکھ 78ہزار سے زائد جرمانے عائدکیے گئے علاوہ ازیں قوانین کی خلاف ورزی پر 3ہزار 300 یونٹس بندکر کے 1344 مقدمات درج کروا دیے گئے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ 18ہزار 937سیمپل لیبارٹری ٹیسٹ کیے گئے، کارروائیوں کیساتھ اشیائ خوردونوش کی چیکنگ اور تلف شرح میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا، 1لاکھ 42ہزار 114 لٹر ناقص آئل، 1لاکھ 17ہزار 775 لٹر ناقص پانی بیورجز،89.13فیصد اضافے کیساتھ 6لاکھ 86ہزار کلو سے زائد گوشت تلف کیا گیا، دودھ تلف شرح میں چیکنگ کی نسبت واضع کمی؛ 16لاکھ 24 ہزار لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا، 55ہزار 974کلو غیر معیاری مصالحہ جات بھی تلف کیے گئے، ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بتایا پنجاب فوڈ اتھارٹی ابتک 4لاکھ 50ہزار فوڈ ہینڈلرز کو فوڈ سیفٹی ٹریننگ دے چکی ہے، گزشتہ سال سے ابتک 1884 آگاہی سیمینار اور کیمپس لگائے گئے، مجموعی طور پر 1لاکھ 97ہزار 447 افراد اور 25ہزار 624 عازمین حج کو نیوٹریشن کی ٹریننگ دی گئی، خواتین کی اچھی صحت کے لیے ایٹ سیف وومین کیمپین شروع کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہااسٹیٹ آف دی آرٹ سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت بچوں کو فری لنچ باکس فراہم کیے جارہے ہیں۔ ابتک 10ہزار 786 بچوں کو 2ماہ کے لیے ہیلدی لنچ باکس فراہم کیا جاچکا ہے، اپنی نوعیت کا منفرد کھیلتا پنجاب نیوٹریشن پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا جارہا ہے۔ چھوٹے بچوں کی اچھی صحت کے لیے ایٹ سیف کڈز پروگرام بھی جاری ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر عام آدمی تک محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کیلئے دن رات کارروائیاں جاری ہیں۔