محکمہ پولیس کے عوام دوست اقدامات سے شہریوں کو بروقت ریلیف مل رہا ہے،سی سی پی او لاہور

بدھ 2 جولائی 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) کیپٹل سٹی پولیس ہیڈ کوارٹرز میں قائم کمپلینٹ سیل میں رواں سال 6011درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے5491 درخواستیں نمٹا دی گئیں اوربقایا 520پرقانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔یہ بات ترجمان لاہور پولیس نے بدھ کے روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہی۔ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کے پورٹل سے موصول ہونے والی58درخواستوں میں سے55نمٹا دی گئی ہیں جبکہ03پر کام جاری ہے۔

سی سی پی او آفس آنے والے2012سائلین کی1813درخواستیں نمٹائی جا چکیں اوربقایا 199پر کارروائی کی جا رہی ہے۔اسی طرح بذریعہ ڈاک موصول ہونے والی3941درخواستوں میں سے3623پر کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے جبکہ بقایا318پر کام جاری ہے۔ رواں سال سی سی پی او آفس کے کمپلینٹ سیل سے محکمہ پولیس سے متعلقہ امورکے حوالے سے موصول ہونے والی درخواستوں کو نمٹانے کی شرح91%فیصد رہی۔

(جاری ہے)

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس کے عوام دوست اقدامات سے شہریوں کو بروقت ریلیف مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپلینٹ سیل کے ذریعے عام آدمی کے محکمہ پولیس سے متعلقہ مسائل بلا تاخیر حل کئے جا رہے ہیں۔سی سی پی او لاہورنے کہا کہ کمپلینٹ سیل میں آنے والے بزرگ شہریوں، معذورافراد اور خواتین کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔بلال صدیق کمیانہ پولیس افسران سائلین کو انصاف کی فوری فراہمی کے لئے اوپن ڈور پالیسی اپنائیں۔انہوں نے کہا کہ شہریوں سے حسن ِ سلوک کو اپنا شعار بنائیں۔

متعلقہ عنوان :