آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن کے ہمراہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس کا دورہ

بدھ 2 جولائی 2025 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی سی سی ڈی وقاص الحسن کے ہمراہ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس کا دورہ کیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس پہنچنے پر ڈائریکٹر ایڈمن و ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل محمد ارشد علی فاروقی نے آئی جی پنجاب کا استقبال کیا۔ آئی جی پنجاب نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے مابین قانونی و عدالتی امور کی انجام دہی کے حوالے سے ورکنگ ریلیشن شپ کو مزید فروغ پر اتفاق رائے کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے تناظر میں در پیش چیلنجز پر دونوں محکموں کا کیسز کے فالو اپ پر خصوصی فوکس ہے۔ سنٹرل پولیس آفس اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کے درمیان براہ راست اور موثر کوآرڈینیشن موجود ہے۔ کریمنل جسٹس سسٹم میں پولیس اور پراسیکیویش سمیت تمام اکائیوں کا اہم اور مساوی کردار ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے کہا کہ تمام اضلاع میں ڈی پی اوز اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرز کے درمیان بہترین کوآرڈینیشن موجود ہے۔انہوںنے کہا کہ زیر تفتیش کیسز میں تاخیر کی موجب خامیوں کو مشترکہ کوششوں سے دور کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :