جیکب آباد میں گورشانی موڑ کے قریب جیکب آباد آنے والی مسافر وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی ، 2 مسافر ہلاک، 4 زخمی

جمعرات 3 جولائی 2025 01:35

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)جیکب آباد میں گورشانی موڑ کے قریب جیکب آباد آنے والی مسافر وین ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی ، 2 مسافر ہلاک، 4 زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں کے قریب گورشانی موڑ کے قریب جیکب آباد آنے والی مسافر وین فہد کوچ نمبر R-0132تیز رفتاری کے باعث ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں40سالہ محمد مٹھل، 65سالہ جمال الدین ولد امیر بخش کٹو جاں بحق ہو گئے جبکہ مظفر علی بھٹو، 12سالہ مجید علی کٹوہر، 30سالہ امبرین میمن ، پولیس ہیڈ کانسٹیبل لیاقت کھوسوزخمی ہو گئے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :