
جیکب آباد میں سڑکوں کی تعمیر پر 26کروڑ 89لاکھ سے زائدجون میں پیشگی ادائیگی کا انکشاف، کام صفر ، سرکاری خزانے کی دہڑلے سے لوٹ مار جاری
جمعرات 3 جولائی 2025 01:35
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد ضلع میں سڑکوں کی تعمیر کے 12منصوبوں پر 26کروڑ 89لاکھ 27ہزار 841کی جون میں ایڈوانس ادائیگی کا انکشاف ہو اہے جبکہ سرزمین پر کام نہ ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیںروڈ تعمیر مولاداد درگاہ رحمت پور سے قصبہ پنہل بروہی،بحالی روڈ دوداپور گڑھی خیرو روڈ ٹو قصبہ علی حسن بروہی وایہ حبیب اللہ بروہی ،قصبہ خاوند ڈنومہر ٹو قصبہ بھاول جعفری ،اللہ رکھیو قصبہ ٹو چھٹو لاشاری وایہ سکندر لاشاری ،انٹرنل روڈ قصبہ ارمان آباد کھوسو،روڈ تعمیر کوٹر شاخ پر قصبہ بخشن بروہی کے روڈ کی تعمیر ،بحالی روڈ جیکب آباد گڑھی خیرو روڈ ٹو قصبہ سعد اللہ جکرو،اللہ رکھیو عمرانی ڑو نظیر عمرانی ،بحالی روڈ جمع دستی ،لنک روڈ مین ٹھل دلمراد روڈ ٹو جانی واہ ،تعمیر ٹٖ پیورمختلف گلیاں وارڈ 23سخی نظیر احمد اور قصبہ عبدالفتاح سمیجو اور سجاد سرکی میں میڈیکل ڈسپینسری تعمیر پر کروڑ وں روپے نیو علی نواز ،نیو عرض محمد اینڈ برادرس،علی کنسٹرکشن ،عاشق علی اینڈ کنسٹرکشن،عزا کنٹرکشن،عبدالفتاح لاشاری ،نبی بخش،،ایم انور اینڈ کنسٹرکشن ،نیو جاوید لاشاری ،سندھو پارس ،دی ڈریم کو 26کروڑ 89لاکھ سے زائد ادائیگی کی گئی محمد ہاشم ،خادم ،اکبر علی اور دیگر نے جمع دستی اورگڑھی خیرو کے قصبہ اللہ رکھیو سے چھٹو لاشاری وایہ سکندر لاشاری پر ایک پتھر بھی نہیں اتارا گیا تو ٹھیکیدار کو تین کروڑ کس بنیاد پر ادا کئے گئے انہوں نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ ،وزیر ورکس اینڈ سروسز علی حسن زرداری ، نیب اور دیگر اداروں سے نوٹس لیکر معاملے کی تحقیقات کرانے اور ذمہ دار افسران اور ٹھیکیداروںکے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
10 جولائی ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی کے جن علاقوں میں زلزلے آئے ہیں وہاں کئی بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، ماہرین
-
اسٹیٹ بینک کے ذخائر آئی ایم ایف ہدف سے زائد ہو گئے
-
نشے کے عادی افراد کیلئے رہائشی جگہ تعمیر کروانا چاہتا ہوں، مرتضیٰ وہاب
-
دنیا میں اسلامی ممالک کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ‘ گورنر پنجاب
-
امریکی شہری سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے 80 ہزار ڈالر رشوت وصولی ، بڑا انکشاف سامنے آگیا
-
نمبر پلیٹس کی تبدیلی یا عوام کی تذلیل عوام کا غصہ عروج پر ، شہری حقوق کمیٹی حکومت پر برس پڑی
-
سستی بجلی کی فراہمی میں ایس ٹی ڈی سی کا کلیدی کردار ہے، وزیرتوانائی سندھ
-
ہم چاہتے ہیں کراچی پریس کلب کو کسی اور جگہ شفٹ کر دیں، شرجیل میمن
-
گورنر سندھ کی ایرانی سفارتخانے آمد: اسرائیلی جارحیت پر شدید مذمت اور یکجہتی کا اظہار
-
پشاور ہائی کورٹ :علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت میں توسیع
-
پشاور ہائیکورٹ نے نیشنل ہائی وے کی تعمیر کے لیے این ایچ اے کو 90 دن کا وقت دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.