حکومت نے قومی بچت سکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15بیسز پوائنٹس کمی سے 11.91فیصد سے 11.76فیصد ہوگی

جمعرات 3 جولائی 2025 01:55

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی۔محکمہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91فیصد سے 11.76فیصد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30بیسز کی نمایاں کی گئی ہے، سپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 10.90فیصد سے گھٹ کر10.60فیصد پر آگئی ہے ۔اسلامک سیونگ اکائونٹ میں منافع کی شرح 59بیسز پوائنٹس کم کر کے موجودہ شرح کو 9.75فیصد کر دیا گیا، شہدا فیملی ویلفیئر اکاونٹ پر منافع 24بیسز، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع بیسز پوائنٹس کم کردیا ہے۔