مری، کوہساریونیورسٹی مری اورایگری ٹورازم کے باہمی اشتراک سے کشمیر پوائنٹ پر مختلف قسم کی دیسی سبزیوں اور پھلوں کا میلہ

جمعرات 3 جولائی 2025 11:20

نمائندہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) کوہساریونیورسٹی مری اورایگری ٹورازم کے باہمی اشتراک سے کوہسار یونیورسٹی کشمیر پوائنٹ مری میں مختلف قسم کی دیسی سبزیوں اور پھلوں کا میلہ منعقد کیا گیا، جو اپنی نوعیت کا پہلا میلہ تھا ۔

(جاری ہے)

میلے کا مقصدخطہء کوہسار میں زراعت کو فروغ دینااور ویلیو ایڈیشن کے ساتھ ساتھ سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے عوام میں شعور پیدا کرنا تھا۔

اس خوبصورت میلےمیں پھلوں اور سبزیوں کو علاقائی ناموں کے ساتھ سجایا گیا تھا میلے میں یونیوسٹی کے سٹاف طلبہ وطالبات اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی طلباء وطالبات سمیت میلے میں شریک افراد نے خصوصی دلچسپی لی اور انکو مختلف نوعیت کی سبزیوں اور پھلوں سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ انکی افادیت واہمیت کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :