ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی ہڑتال کے باعث پیرس کے ہوائی اڈے پر 40 فیصد پروازیں منسوخ

جمعرات 3 جولائی 2025 13:14

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) فرانس کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر ٹریفک کنٹرولرز کی ہڑتال کے باعث پیرس کے ہوائی اڈے پر 40 فیصد پروازیں منسوخ کر نے کا اعلان کیاہے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئر لائنز سے کہا کہ وہ جمعرات کو پیرس کے ہوائی اڈوں پر 40 فیصد پروازیں منسوخ کر دیں گے کیونکہ ہوائی ٹریفک کنٹرولرز کی ہڑتال کی وجہ سے جنوبی علاقوں میں پہلے ہی گرمیوں کی سکولوں کی چھٹیوں کے موقع پر شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے سول ایوی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ پیرس کے ہوائی اڈوں کے علاوہ فرانس کے تیسرے بڑے شہر نیس کے ہوائی اڈے پر نصف پروازیں منسوخ کر دی جائیں گی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل برائے سول ایوی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ اسی طر ح لیون، مارسیلی، مونٹ پیلیئر،ایجاشیو اور فگاری ایئرپورٹس پر 30 فیصد پروازوں کی منسوخی کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :