گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، زخمیوں کی عیادت کی

جمعرات 3 جولائی 2025 13:14

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ،گورنر خیبر پختونخوا نے ایل آر ایچ میں باجوڑ دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

گورنر فیصل کریم کنڈی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیرعلاج زخمیوں سے فردا فردا ملاقات کی ۔گورنر خیبرپختونخوا نے باجوڑ دھماکہ کے زخمیوں کو علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ باجوڑ دھماکہ کے زخمیوں کو علاج کی ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں ،گورنر خیبر پختونخوا کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔