پریمیم کیمپس ایگزیکٹیو انٹرنیشنل اسکول کی طالبات کا پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکز، میثاق سینٹراور سیف سٹی کا دورہ

جمعرات 3 جولائی 2025 13:14

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) پریمیم کیمپس ایگزیکٹیو انٹرنیشنل اسکول کی طالبات نے پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکز، میثاق سینٹراور سیف سٹی کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق پنجاب پولیس فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت پریمیم کیمپس ایگزیکٹیو انٹرنیشنل اسکول کی طالبات نے ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد سے ملاقات کی ، بعد ازاں پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکز، میثاق سینٹراور سیف سٹی کا دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہاکہ فرینڈز آف پولیس پروگرام عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی کا ایک اہم قدم ہے، اس پروگرام کا مقصد پولیس کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا اور عوام میں شعور بیدار کرنا ہے، یہ پروگرام پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :