دہشتگرد تنظیم القاعدہ نے مالی میں3بھارتی شہری اغوا کرلیے

ہمارے شہری القاعدہ جنگجوئوں نے یرغمال بنالیے،بھارتی وزارت خارجہ کی تصدیق

جمعرات 3 جولائی 2025 14:51

بماکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)مغربی افریقی ملک مالی کے مغربی علاقے کیز میں واقع ایک سیمنٹ فیکٹری پر دہشتگرد حملے کے دوران تین بھارتی شہریوں کو اغوا کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ اور مقامی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ان افراد کو ایک کالعدم دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے منسلک گروہ نے یرغمال بنایا ہے۔ شدت پسندوں کے ایک مسلح گروہ نے ڈائمنڈ سیمنٹ فیکٹری پر مربوط حملہ کیا، اس دوران انہوں نے فیکٹری میں کام کرنے والے تین بھارتی شہریوں کو زبردستی اغوا کر لیا۔ رپورٹ میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے اور فیکٹری میں گھس کر کسی مزاحمت کے بغیر تینوں کو یرغمال بنا کر لے گئے۔