بھارت، ووٹر لسٹ میں مارول کے ولن تھانوس کی انٹری، راہول گاندھی نے ویڈیو شیئر کردی

پیر 1 ستمبر 2025 14:10

بھارت، ووٹر لسٹ میں مارول کے ولن تھانوس کی انٹری، راہول گاندھی نے ویڈیو ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاں میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں ووٹر آئی ڈی کارڈ پر مشہور ہالی ووڈ فلم مارول کے ولن تھانوس کی تصویر لگ گئی۔ یہ عجیب و غریب کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا، جس نے ناصرف صارفین کو ہنسنے پر مجبور کیا بلکہ ووٹر لسٹ میں بیضابطگیوں پر بھی سوالات اٹھا دیے۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق اس ووٹر آئی ڈی پر نام، عمر اور پتہ بھی غلط درج تھا، سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید نے الزام لگایا کہ صرف ان کے حلقے میں 6 ہزار ووٹرز بغیر پتے کے رجسٹرڈ ہیں۔ 3 ہزار 502 کارڈز پر تصاویر چھیڑ چھاڑ کے ساتھ لگائی گئیں اور 11 ہزار 298 ڈپلیکیٹ ووٹ درج ہوئے۔تصاویر وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر میمز کی بھرمار ہوگئی، ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ ایونجرز کو چھوڑو، اب تھانوس بھی آدھار اور ووٹر آئی ڈی کے ساتھ لائن میں کھڑا ہے۔کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بی جے پی کے لیے نیا ووٹر ان لاک ہوگیا، ان کا دعوی ہے کہ ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کی گئی ہے، ڈپلیکیٹ اندراجات اور غلط پتے درج ہیں۔