سرگودھا ،نوجوان کو درجن بھر افراد نے اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر کے بال، بھونیں،مونچھیں مونڈ دیں

جمعرات 3 جولائی 2025 15:15

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)موٹر سائیکل سوار نوجوان کو درجن بھر افراد نے اغوا کر کے دربار پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر کے بال، بھونیں،مونچھیں مونڈ دیں اور برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی جس کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا اور دس ملزمان کو حراست میں لیکر مصروف تفتیش ہے۔

سرگودھا کے قصبہ کڑانہ کے چک 54 جنوبی کے احمد حسن عرف گیگو وغیرہ درجن بھر افراد نے لقمان کے موٹر سائیکل سوار نوجوان سرفراز کو موٹر سائیکل کی توڑ پھوڑ کر کے اغوا کر لیا اور دربار پر لیجا کر ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر کے بال،بھونیں، مونچھیں مونڈ دی اور برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

(جاری ہے)

جس کا ڈی پی او محمد صہیب اشرف نے فوری نوٹس لیکر کاروائی کا حکم دے کر مبینہ تشدد کی رپورٹ طلب کر لی تو پولیس تھانہ کڑانہ نے اپنی مدعیت میں احمد حسن عرف گیگو،اسد،محمد شیر،حسنین،نبیل عرف بلو،سجاد،مجاد،راسب،تنویر اور دیگر نامعلوم کے خلاف زیردفعہ292/337/355/324/147/149/440 ت پ مقدمہ درج کر لیا اور 10 ملزمان کو حراست میں لے کر مصروف تفتیش ہے۔

ڈی پی او نے ابتدائی رپورٹ پر وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔