حضرت عباس علمدار جرأت وبہادری کا پیکر تھے ،مولانا بدر الحسنین عابدی

جمعرات 3 جولائی 2025 16:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء)جامع مسجد و امام بارگاہ باب النجف بفرزون میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران مولانا بدر الحسنین عابدی نے کہا کہ خاندان نبوت کا ہر نوجوان خصوصاً حضرت عباس علمدار جرأت وبہادری کا پیکر تھے آج دنیا امام حسینؓ کے گھرانے کو قدر و عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے کیونکہ آپ نے دین کی بقاء کی خاطر طرح طرح کی اذیتیں برداشت کیں ،ّآپ کے بعد آپ کے اہل خانہ کے خیموں کو جلایا گیا اور خواتین و بچوں کی بے حرمتی کی گئی ۔

(جاری ہے)

لیکن آج ظلم کرنے والے مٹ گئے اور اسلام اپنے اصل حالت کے اندر ہے۔

متعلقہ عنوان :