
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات اور وزارت اطلاعات آمنے سامنے
چیئرمین پولین بلوچ کا سخت احتجاج، اجلاس برخاست ہم وزارت سے ایٹمی فارمولہ نہیں مانگ رہے، صرف تنخواہوں کے اعداد و شمار مانگے تھے. چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ
میاں محمد ندیم
جمعرات 3 جولائی 2025
14:42

(جاری ہے)
سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ پی ٹی وی میں ہونے والی بھرتیوں اور تنخواہوں کی تفصیلات مانگی گئیں، لیکن وزارت نے فراہم نہیں کیں انہوں نے کہا کہ ہم نے پوچھا کتنی بھرتیاں ہوئیں اور کن تنخواہوں پر لیکن جواب ندارد سحر کامران نے کہا کہ پی ٹی وی کی حالت اب شالیمار ریکارڈنگ کمپنی سے بھی زیادہ خراب ہو چکی ہے کہا گیا تھا کہ عید سے پہلے تنخواہیں دے دی جائیں گی لیکن وہ بھی نہیں دی گئیں. چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ نے کہا کہ ہم وزارت سے ایٹمی فارمولہ نہیں مانگ رہے، صرف تنخواہوں کے اعداد و شمار مانگے تھے، لیکن وہ بھی چھپائے جا رہے ہیں ہم 19 تاریخ کو یہ تفصیلات مانگ چکے ہیں مگر وزارت تعاون نہیں کر رہی انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسپیکر قومی اسمبلی اور وزیر اعظم سے رجوع کرنا پڑا تو میں ضرور جاﺅں گا کیونکہ یہ پارلیمنٹ کے وقار کا سوال ہے ہم صرف اتنا جاننا چاہتے ہیں کہ سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کے ملازمین کو تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں. رکن کمیٹی امین الحق نے کہا کہ یہ معاملہ صرف یہاں تک نہیں رہنا چاہئے، اس کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے تمام اراکین نے چیئرمین کمیٹی پولین بلوچ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا جس پر انہوں نے اجلاس فوری طور پر ختم کرتے ہوئے کہاکہ میں اس میٹنگ کی صدارت نہیں کر سکتا کیونکہ وزارت ہماری بات ہی نہیں سن رہی میں اسپیکر کے پاس جا رہا ہوں اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پولین بلوچ نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ کے وقار کو بلند کرنا چاہتے ہیں، وزارت کا رویہ ناقابل قبول ہے، اس پر اعلی سطح پر بات کی جائے گی.
مزید اہم خبریں
-
دہشت گردوں کی آباد کاری موجودہ دور میں ہوئی
-
اکتوبر 2021 میں مذاکرات کے نام پر آبادکاری کے منصوبے کو عمران خان نے مسترد کر دیا تھا
-
اسلام آباد پر کسی جتھے کو چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی
-
پاک فوج میں خوداحتسابی کا عمل بہت مربوط نظام ہے،جن کا ٹرائل ہورہا وہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں
-
حکومت پنجاب نے موسم اور سموگ کی معلومات فراہم کرنے کیلئے انوائرمنٹ واٹس ایپ چیٹ باکس کا آغاز کردیا
-
ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر راکٹوں سے حملہ
-
آپ کو آئین کی کس شق کے تحت یہ حق حاصل ہے کہ آپ جس کو چاہیں ریاست مخالف ڈکلیئر کر دیں؟
-
پوری پریس کانفرنس خیبرپختونخواہ پر کر دی، بلوچستان کا کوئی ذکر نہیں کیا
-
مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں مزید اضافہ
-
مخصوص طبقہ ملک پر قابض ہے، عوام مٹھی بھر حکمران اشرافیہ کیخلاف متحد ہوجائیں
-
فتنہ الخوارج کے سہولت کار خارجیوں کو ریاست کے حوالے کر یں یا نتیجے کے لئے تیار رہیں
-
راولپنڈی اسلام آباد میں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی بند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.