مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں مزید اضافہ
چکن، انڈے، گھی، پیاز سمیت 21 اشیاء مزید مہنگی ہونے سے مہنگائی کی ہفتہ وار شرح سوا 4 فیصد سے اوپر چلی گئی
محمد علی
جمعہ 10 اکتوبر 2025
20:52
(جاری ہے)
ہفتہ کے دوران 6 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی،21کی قیمتوں میں اضافہ اور 24کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
ہفتہ رفتہ میں ٹماٹرکی قیمت میں 11.34 فیصد، کیلا1.29 فیصد، آلو0.93 فیصد، دال چنا 0.35 فیصد اور سرسوں کے تیل کی قیمت میں 0.07 فیصد کی کمی ہوئی۔پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق اس کے برعکس چکن کی قیمت میں 8.92 فیصد، پیاز7.47 فیصد، آٹا5.74 فیصد، انڈے 2.25 فیصد، گڑ 1.70 فیصد، لہسن وایک کلوبناسپتی گھی 0.86 فیصد،اڑھائی کلو بناسپتی گھی 0.59 فیصد، جلانے کی لکڑی 0.50 فیصد اور واشنگ سوپ کی قیمت میں 0.23 فیصد اضافہ ہوا،17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.14 فیصدکی کمی ہوئی، 17733 روپے سے لے کر22888 روپے ماہوار ا?مدنی والے گروپ کے لیے قیمتوں کے حساس اشاریے میں 0.17 فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح 22889 روپے سے لے کر 29517 روپے، 29518 روپے سے لے کر 44175 روپے اور اس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.18 فیصد، 0.20 فیصد اور 0.16 فیصد کا اضافہ ہوا۔صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کا تعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
دنیا میں بڑھتے سائبر حملوں سے آن لائن ٹیکنالوجی کی کمزوریاں آشکار
-
ہنٹا وائرس کا انسانوں سے پھیلاؤ خارج از امکان نہیں، ڈبلیو ایچ او
-
جانیے بیماریوں کے خلاف برسر پیکار پرعزم پاکستانی خواتین ویکسینیٹر بارے
-
مالی خانہ جنگی میں بگڑتی انسانی صورتحال پر اقوام متحدہ کو تشویش
-
ڈیجیٹل نظام میں ممکنہ خلل سے نمٹنے کی پیشگی تیاری ضروری، یو این
-
لبنان میں جنگ بندی کے باوجود خوف کے طویل سائے برقرار
-
مہاجرت کے محفوظ راستے تارکین وطن اور معیشتوں کے لیے سودمند
-
ایران جنگ: گلف میں بڑھتی کشیدگی پر یو این کو گہری تشویش
-
ایران کے ساتھ معاہدے کے قریب ہوں، ممکن ہے کہ اگلے ہفتے میرے دورہ چین سے پہلے معاہدہ ہوجائے
-
عمران خان نے پہلی بار مڈل کلاس فرد کو وزیراعلیٰ بنایا، وعدہ کرتا ہوں عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاؤں گا
-
ایران کی انگلی ٹریگر پر ہے اوروہ تیار ہے
-
بانی حکم کریں تو پورا پاکستان بند کر دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.