صدر ریاست سے سردار ضیاء قمر اور شجاع راٹھورکی ملاقات

آزاد کشمیر کی ریاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

جمعرات 3 جولائی 2025 16:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار ضیاء قمر اور ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور کی ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار ضیاء قمر ، ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار ضیاء قمر ، ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :