صدر ریاست کاراجہ سہراب کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 3 جولائی 2025 16:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2025ء) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سیکرٹری جنرل میرپور پریس کلب و چیف ایڈیٹر روزنامہ کشمیر نامہ راجہ سہراب کے بھائی راجہ ذوالفقار کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ راجہ ذوالفقار (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ، آمین۔

متعلقہ عنوان :