ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ سے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کک محمد فاروق کے اعزاز میں الوداعی تقریب

جمعرات 3 جولائی 2025 16:55

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے ہیڈ کک محمد فاروق مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے افسران اور متعلقہ سٹاف کی طرف سے ریٹائر ہونے والے ہیڈ کک محمد فاروق کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی کے پرووسٹ محمد سجاد نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد فاروق نے یونیورسٹی میں سروس کے دوران اپنی خدمات ایمانداری، محنت ، خدمت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ سر انجام دی ہیں اور ملازمت کے دوران ان کے انہی جذبے کی بدولت یونیورسٹی تشریف لانے والی شخصیات کی نظر میں یونیورسٹی کے بارے ایک مثبت تاثر قائم ہوا جو ہم سب کے لئے باعث فخر و اطمینان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محمد فاروق نے بطور ہیڈ کک جس خلوص اور جانفشانی سے یونیورسٹی کے لیے خدمات انجام دیں ہیں وہ دیگر ملازمین کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔

(جاری ہے)

معتمد برائے وائس چانسلر اور گیسٹ ہاؤس انچارج عامر جاوید نے کہا کہ محمد فاروق کا مودبانہ و تعاون پر مبنی رویہ اور خوش اخلاق شخصیت یونیورسٹی سے جذبانی وابستگی کا مظہر ہے۔ عامر جاوید نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کے لئے محمد فاروق کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ اس موقع پر ہیڈ کک محمد فاروق کو مختلف تحائف اور یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے افسران اور ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :