ایبٹ آباد،تجاوزات کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع

جمعرات 3 جولائی 2025 16:56

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ایبٹ آباد کے علاقہ ہرنو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دوبارہ شروع ہو گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) گوہر علی کی سربراہی میں ٹی ایم اے اور جی ڈی اے نے بھاری مشینری کے ہمراہ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، آپریشن کے خلاف مقامی افراد احتجاج کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ہرنو ندی اور نالوں پر موجود تمام تجاوزات کو ٹی ایم اے اور جی ڈی اے کا عملہ ختم کر رہا ہے جبکہ پانی کے راستوں کی حفاظت اور تجاوزات کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ آپریشن کے دوران ہرنو ندی میں قائم مارک کی گئی 120 سے زائد پختہ تجاوزات کو ختم کیا گیا، آپریشن کے دوران 134 کنال سے زائد ایریا کو واگزار کروایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :