اوکاڑہ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد

جمعرات 3 جولائی 2025 18:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے جائزہ اجلاس کا انعقاد ہوا، اجلاس میں محکمہ ہیلتھ کے حکام سمیت تمام متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو ڈینگی سرویلنس، ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ سمیت انسداد ڈینگی مہم کے تحت کیے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے کہا کہ مون سون کے دوران ڈینگی سرویلنس کے عمل کو بڑھایا جائے اور اس سلسلہ میں چیکنگ کا عمل تسلسل سے جاری رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ بارشی پانی کو اکٹھا نہ ہونے دیا جائے اور حکومت پنجاب کی جانب سے انسپیکشنز کے دیے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کر کے کاروائیوں کا ڈیٹا ڈیش بورڈ پر اپلوڈ کیا جائے، انہوں نے کہا کہ مون سون کے پیش نظر انسداد ڈینگی سکوارڈ بھرپور انداز میں چیکنگ کرے اور ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے موضوں جگہوں کی سرویلنس کے لیے استوار بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ ڈینگی کو سر اٹھانے کا موقع نہ ملے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم کے تحت تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کا عمل بھی تسلسل سے جاری رکھا جائے۔

\378