اہلبیت کا کردار امت کے لیے بہترین نمونہ ہے ،سید طالب حسین پرواز

جمعرات 3 جولائی 2025 19:17

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2025ء) اہلیبیت کا کردار امت کے لئے بہترین نمونہ ہے، جس کی وجہ سے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب و تحفظ عزاداری امام حسینؑ کونسل کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز نے امام بارگاہ حسینیہ ہاشمی کالونی لائسنسدار سید ظفر زیدی کے زیر اہتمام علم وذوالجناح کے ماتمی جلوس کی روانگی سے قبل عزاداروں سے مشترکہ خطاب میں کہی ۔

اس موقع پرملک خاور حسنین بھٹہ، سید طالب حسین پرواز، اصغر علی قریشی ہاشمی، عباس علی قریشی ہاشمی، سید حسنین زیدی، سید حسین زیدی، کاشف، منیر لودھی، فراست عباس، فخر عباس شریک تھے۔جلوس کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :